ممبئی، 12/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اکثریت سے دور رہتے ہوئے بھی گوا میں حکومت تشکیل کرنے کا خواب دیکھ رہی بی جے پی کے سامنے نیا چیلنج کھڑا ہوگیا ہے۔حمایت دینے کے لیے تیار مہاراشٹروادی گؤ مانتک پارٹی(ایم جی پی)کی طرف سے رکھی گئی شرط سے بی جے پی کی مرکزی کابینہ کی حمایت تبدیل کرنی پڑ سکتی ہے۔وہیں گوا میں کانگریس ایسا لگ رہا ہے، جیسے ا س نے ہتھیار ڈال دئیے ہوں، حکومت بنانے کے لے کر ابھی تک پارٹی نے دعوی نہیں کیاہے،کانگریس کو حکومت بنانے کے کے لیے صرف تین ممبران اسمبلی کی حمایت ضرورت ہے، گوا کانگریس کے انچارج دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کے لیے سودے بازی کر رہی ہے۔ایم جی پی کے لیڈر سدھیر ڈھولیکر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار میں آنے کے لیے صرف اسی صورت میں حمایت دے سکتے ہیں،جب وزیر دفاع منوہر پاریکر کو گوا کے وزیر اعلی کے عہدے کی ذمہ داری دی جائے۔واضح رہے کہ ایم جی پی کے تین رکن اسمبلی منتخب ہو کر آئے ہیں، ڈھولیکر گوا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے،انہوں نے بی جے پی صدر امت شاہ کو خط لکھ کر اپنے رول سے انہیں مطلع کر دیا ہے۔