کمٹہ 27/ جنوری (ایس او نیوز/سجاد قاضی) کمٹہ مسلم اسوسی ایشن کے عام انتخابات آج جمعہ کو منعقد ہوئے جس میں پھر ایک بار محمد اکبر مُلا صدر کے باوقار عہدہ کے لئے منتخب ہوگئے، جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر اس بار عبدالقیوم کا انتخاب عمل میں آیا۔
گذشتہ 25 سالوں سے قائم "کمٹہ مسلم اسوسی ایشن" کمٹہ کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے، غریب مسلمانوں، بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، بچوں اور نوجوانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور تعلیمی معیار بڑھانے میں بھی یہ کمیٹی اہم رول ادا کرتی آرہی ہے۔ ساتھ ساتھ یہ کمیٹی مدرسہ محمدیہ نامی مکتب بھی چلاتی ہے۔
تین سالہ میعاد کے لئے ہوئے آج کے انتخابات میں 11 انتظامیہ ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں سے مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
صدر: محمد اکبر مُلا نائب صدر: عبدالشکور
جنرل سکریٹری: عبدالقیوم جوائنٹ سکریٹری: یاسین صاحب
خزانچی: عبداللہ شیخ
دیگر انتظامیہ ممبران: اٰمین چترگی، حفیظ الدین خطیب، جاوید خان، امجد شیخ، سلیم قاضی اور عبدالحمید
خیال رہے کہ کمٹہ مسلم اسوسی ایشن کے جملہ ممبران کی تعداد 213 ہے، جس میں سے آج 110 ممبران نے انتخابات میں حصہ لیا، اس طرح قریب 60% پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
جماعت المسلمین کمٹہ اور الاتحاد یوتھ کمیٹی کمٹہ نے کمٹہ مسلم اسوسی ایشن کے نئے عہدیداران اور نئی انتظامیہ کے انتخاب پر تمام ممبران کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔