یادگیر31/ ڈسمبر (سید ساجد حیات/ایس او نیوز): رابطہ ملت کمیٹی ضلع یادگیر کی جانب سے یکم جنوری بروز اتوار صبح دس بجے تا دوپہر دو بجے مغل گارڈن فنکشن ہال ہتی کنی روڈ یادگیر میں ایک عظیم الشان اتحاد ملت کا نفرنس منعقد ہے، جس میں نبیر اعلیٰ حضرت علامہ مو لا نا تو قیر رضا خان بر یلوی صدر آل انڈیا اتحاد ملت کو نسل دہلی، مو لانا مقصود عمران رشادی خطیب و امام جا مع مسجد سٹی بنگلور، مو لا نا مجیب الر حمن قاسمی خطیب و امام مسجد عائشہ اہلحدیث بیدر، محمد یو سف کنی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کر نا ٹک، لعل حسن الکل مہمانان مقررین کی حیثیت سے شرکت فر ما ئیں گے، جبکہ صدارت قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر رابطہ ملت کمیٹی ضلع یادگیر فر ما ئیں گے، اس عظیم الشان جلسہ میں شہر کے علاوہ آس پاس مواضعات اور شاہ پور، شوراپور،گرمٹکال، ہنسگی، وڈگیرہ، سعیدہ پور، گو گی، کیمبھاؤی، بلچکر،نا ئیکل، اور دیگر مقامات کے لو گ بھی کثیر تعداد میں شریک رہیں گے۔