سرینگر، 18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍ آئی این ایس انڈیا)ہنگامہ خیز کشمیر آج مسلسل تیسرے دن بھی کرفیو سے آزادرہا۔دھیر دھیرے یہاں کی صورت حال عام ہو رہی ہے۔سیکورٹی فورسز نے شہر اور ریاست کے دیگر مقامات میں علیحدگی پسندوں کے احتجاج کی منصوبہ بندی کو ناکام کر دیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ سنت نگر، جواہر نگر، راج باغ اور وشمبر نگر علاقے میں متعدد دکانیں اور کاروباری ادارے سمیت پٹرول پمپ کھلے رہے،تاہم کاروباری مرکز لال چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی دوکانیں بند رہیں۔حکام نے بتایا کہ مکمل کشمیر وادی کی صورت حال میں پرامن رہی،کہیں سے بھی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی آرسی کراسنگ-بٹمالو سے لال چوک جانے والی سڑک کے کنارے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی دکانیں لگائی جبکہ سڑکوں پر کافی تعداد میں نجی گاڑیاں دکھائی دی۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ کل کے مقابلے میں آج سڑکوں پر کم ٹریفک دکھائی دی کیونکہ کچھ نامعلوم نوجوانوں نے سرینگر-بارہمولہ قومی ہائی وے کے پرمپورا الو میں کل دو کاروباری ٹیکسیوں میں آگ لگا دی تھی۔