ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرون نائر کی طرح ہندوستان میں بڑی اننگ کھیلو :اسٹیو اسمتھ

کرون نائر کی طرح ہندوستان میں بڑی اننگ کھیلو :اسٹیو اسمتھ

Wed, 25 Jan 2017 12:32:48    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیائی کپتان اسٹیواسمتھ نے اپنی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں سے ہندوستان کے مشکل دورے پر زیادہ ذمہ داری سے کھیلنے کے لیے کہااورسلامی بلے بازڈیوڈ وارنرکوکرون نائر کی طرح بڑی سنچری لگانے کی صلاح دی ۔قابل ذکرہے کہ نوجوان بلے بازنائر نے انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ناٹ آؤٹ303رنوں کی اننگ کھیلی تھی جس سے ہندوستان نے پانچواں ٹیسٹ75رنوں سے جیت لیاتھا ۔ڈیوڈ وارنر سے توقعات کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اس کو بڑی سنچری بنانی چاہیے۔انہوں نے ای ایس پی این کرک انفو سے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہمارے سینئر کھلاڑی ان حالات میں عمدہ کارکردگی کرے، سری لنکا میں ہم پوری طرح ایسا نہیں کر پائے،میں، ڈیوڈ، مشیل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ناتھن لیون ہم سب کواچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔اسمتھ نے اعتراف کیا کہ ہندوستان دورہ مشکل ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اپنی سرزمین پر بہت اچھا کھیلتا ہے اور ہر کھلاڑی کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے، اشون اور جڈیجہ کا مظاہرہ شاندار رہا ہے، ہندوستان کے پاس کچھ بہترین تیزگیندباز بھی ہیں جو ریورس سوئنگ کرانے میں ماہر ہیں ۔ان کے بلے باز بھی بڑی اننگز کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کو دیکھیں ، تو انگلینڈ نے کافی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن ہندوستان کا مظاہرہ اور اچھا رہا۔ہمیں ان کو روکنے کے لیے حکمت عملی بنانی ہوگی۔


Share: