ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک میں پہلی بار مسلم نائب وزیراعلیٰ، آج کمار سوامی کی دہلی میں سونیا اور راہل سے ملاقات

کرناٹک میں پہلی بار مسلم نائب وزیراعلیٰ، آج کمار سوامی کی دہلی میں سونیا اور راہل سے ملاقات

Mon, 21 May 2018 00:58:39    S.O. News Service

بنگلور: 20/مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف برداری سے قبل جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی پیر کے روز نئی دہلی میں کانگریس لیڈروں سونیاگاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے اور حکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ریاست کے 25ویں وزیراعلیٰ کے طورپر حلف برداری کے لیے تیار جنتادل (سیکولر) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے واضح انداز میں کہاکہ وہ پوری میعاد کے لیے ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اور کانگریس کووزیراعلیٰ کا عہدہ چھور کر نہیں دیں گے۔ اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی وزیراعلیٰ کے عہدہ کا مطالبہ نہیں ہے۔ ریاست میں قائم ہونے والی جنتادل (سیکولر) اور کانگریس مخلوط حکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔ کمارسوامی کانگریس لیڈر سونیاگاندھی اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی کوحلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے نئی دہلی میں دونوں قائدین سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ دوران ملاقات کمار سوامی مخلوط حکومت کو قائم کرنے کے متعلق تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین حکومت سازی کے تعلق سے بات چیت کے ذریعہ حتمی فیصلہ کریں گے۔ جنتادل (سیکولر) کووزیراعلیٰ کا عہدہ دئے جانے سے کانگریس کو زیادہ تعداد میں وزارتیں ملنے کی توقع ہے۔ جس کے تحت جنتادل (سیکولر) سے کم از کم وزراء کانگریس کے زیادہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 33وزاروں میں سے کانگریس کو 18تا20وزاتیں ملنے کی توقع ہے اس کے علاوہ آزاداراکین اسمبلی کو بھی وزارت مل سکتی ہے۔ کانگریس اور جنتادل (سیکولر) قائدین پر مشتمل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے کر اس کے ذریعہ حکومت چلانے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔ کل ہونے والے اجلاس کے دوران کتنے وزراء کو حلف دلایا جاسکتاہے اس کابھی فیصلہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے طورپرکمار سوامی اور نائب وزیراعلیٰ کے طورپر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کا حلف لینا طے ہے۔ ریاست میں مخلوط حکومت کی تشکیل کو لے کرجنتادل (سیکولر) اور کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال جاری ہے۔ ذرائع کا مطابق دونوں پارٹیوں میں وزارتوں کی تقسیم پر غور وخوض کیاگیا۔ چہارشنبہ کوکمارسوامی کے ہمراہ کانگریس کے 17تا20وزراء جبکہ جنتادل (سیکولر) کے 10تا13 وزراء حلف لے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نائب وزیراعلیٰ کے نام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ریاست میں دو وزرائے اعلیٰ بنائے جاسکتے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے ڈاکٹر جی پرمیشور ہوں گے تو جنتادل (سیکولر) سے کسی ایک مسلم قائد کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتاہے۔ اس دوڑ میں جنتادل (سیکولر) کے جی ایم فاروق کانام لیاجارہاہے۔ کیونکہ کمارسوامی اور دیوے گوڑا نے انتخابی جلسوں کے دوران خوداعلان کیاتھا کہ ان کی پارٹی برسراقتدار آئے تو کسی مسلم کو نائب وزیراعلیٰ بنائیں گے اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سیکولر قائدین اپنے وعدے کو پورا کریں گے یا نہیں۔ یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ ریاست میں گزشتہ دنوں ہوئی سیاسی رسہ کشی کے دوران پارٹی کو کامیابی دلانے والے ڈی کے شیوکمار کا نام بھی نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لیے آگے بڑھایا جارہاہے۔اس کے علاوہ کانگریس لیڈر اور ریاست کے سینئر کانگریس لیڈر آرجی دیش پانڈے کو اسمبلی اسپیکر کاعہدہ بھی دیاجاسکتاہے۔ کمار سوامی نے کہا کہ وہ کل نئی دہلی جارہے ہیں جہاں وہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں کو حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کریں گے۔ کمارسوامی نے واضح طورپر کہا کہ وہ حلف اٹھانے کے 24گھنٹوں میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جنتادل (سیکولر) اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے لیے درکار اراکین اسمبلی سے زائد کی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی گورنر نے 15دن تک اکثریت ثابت کرنے کا جو موقع انہیں دیا ہے اس کے برعکس حلف لینے کے 24گھنٹوں کے اندر ہی وہ اپنی اکثریت ثابت کرکے دکھائیں گے۔ جے پی نگر کی رہائش گاہ میں چیف سکریٹری کے رتنا پرابھا اورانسپکٹر جنرل و ڈائرکٹر جنرل آ ف پولیس نیلاہنی ایس راجو سے تبادلہ خیال کرنے کے بعداخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ وہ تملناڈو میں موجود شری وینگٹھم مندر میں خصوصی پوجا کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ ان کے ہمراء ان کے بھائی ایچ ڈی دیونا بھی رہیں گے  کمار سوامی نے کہاکہ بی جے پی لیڈر انکم ٹیکس محکمہ اور اس کے اعلیٰ افسروں کے ذریعہ کانگریس اورجنتادل (سیکولر) کے 11اراکین اسمبلی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہ ایسی کارروائیوں سے کسی بھی طرح گھبرانے والے نہیں ہیں۔ 
 


Share: