ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرن بیدی نے سشما سوراج کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا 

کرن بیدی نے سشما سوراج کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا 

Mon, 12 Dec 2016 11:23:29    S.O. News Service

پڈوچیری، 11؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے آج مرکزی وزیر سشما سوراج کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جن کے گردے کی پیوندکاری ہوئی ہے۔کرن بیدی نے وزیر خارجہ کے لیے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھاکہ بھگوان سشما سوراج کوجلد تندرستی عطا کرے اور وہ جلد دفتر اور کام پر واپس جائیں۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ سشما سوراج حکومت اورپورے ملک کے لیے انتہائی قابل قدر ہیں۔واضح رہے کہ سشماسوراج (64)کے گردے کی پیوندکاری کل دارالحکومت دہلی میں واقع ایمس میں ہوئی تھی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔وزیر خارجہ کو ایک شخص نے گردہ عطیہ کیا ہے ۔


Share: