ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کانگو میں صدر کابیلا کے خلاف ہڑتال

کانگو میں صدر کابیلا کے خلاف ہڑتال

Tue, 04 Apr 2017 19:47:55    S.O. News Service

کنساشا،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عوامی جمہوریہ کانگو میں اپوزیشن نے عام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے صدر جوزف کابیلا پر زور دیا ہے کہ وہ شراکت اقتدار کی ڈیل پر عمل کریں اور نئے الیکشن کا انعقاد کرائیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کنساشا میں سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جہاں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ گزشتہ برس اپنی دوسری مدت صدارت ختم ہونے کے بعد کابیلا نے اقتدار سے الگ ہونے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ اس تشدد کے باعث اب تک پچاس افراد مارے جا چکے ہیں۔
 


Share: