ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں مرغیوں کی وین اور بس کا تصادم۔۔ 2ہلاک

کاسرگوڈ میں مرغیوں کی وین اور بس کا تصادم۔۔ 2ہلاک

Thu, 29 Dec 2016 03:01:08    S.O. News Service

کاسر گوڈ 28/دسمبر(ایس او نیوز)یہاں سے کمبلے کے قریب مرغیوں سے بھری ایک ماروتی وین اور والوو بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وین میں موجود دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا  کہ مرغیوں کے صندوق لے کر ماروتی وین کمبلے سے شہر کی طرف آرہی تھی جب کہ ایک والوو بس تھرواننت پورم سے منی پال کی طرف جارہی تھی۔ ان دونوں کے بیچ ٹکر ہوتے ہی بس بے قابو ہوکر سڑک سے اترتی ہوئی ایک گھر کی دیوار سے جاٹکرائی۔ جب کہ ماروتی کار میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور مقامی لوگوں نے حادثے کا شکار لوگوں کو بچانے اور آگ بجھانے کی پوری کوشش کی مگر تب تک ماروتی میں ڈرائیور کی سیٹ پر موجوداجول ناتھ (19سال)اور اس کا ایک ملازم مسعود(21 سال) ہلاک ہوچکے تھے۔ دونوں لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جب کہ شدید زخمی بس ڈرائیور کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


Share: