ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاروان امن بس سروس یوم مزدور کے موقع پر ملتوی 

کاروان امن بس سروس یوم مزدور کے موقع پر ملتوی 

Tue, 02 May 2017 01:19:09    S.O. News Service

نئی دہلی: یکم/ مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر سے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیر کو ملتوی رہی۔ذرائع کے مطابق،پاکستا ن مقبوضہ کشمیر کے حکام کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ پیر کو بین الاقوامی یوم مزدور کی وجہ سے بس سروس ملتوی رہے گی، جن مسافروں کے سفر کا پروگرام آج پیر کے لے مقرر تھا، ان کو مطلع کر دیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1999میں کارگل میں ہوئی جنگ کے بعد باہمی کشیدگی کو کرنے کے مقصد سے 2005میں اس بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا، اس کی مدد سے تقسیم کے وقت الگ ہوئے ہزاروں خاندانوں کے ممبران طویل وقت کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات کر سکے۔اس کے بعد 2016میں وادی کشمیر میں تشدد بھڑکنے کے باوجود یہ سروس بحال رہی، اس بس میں سفر کرنے کے لیے بین الاقوامی پاسپورٹ کی جگہ ٹریول پرمٹ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے لیکن کنٹرول لائن کے دونوں طرف کے لوگوں کو دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ٹریول پرمٹ مل سکتا ہے۔
 


Share: