منڈگوڈ24؍دسمبر (ایس او نیوز)چار دن قبل باچنکے ڈیم میں غرقاب ہونے والے ہبلی کے گجانن ناگنور کی لاش بالآخر بر آمد کرلی گئی ہے۔کہتے ہیں کہ گجانن اپنی بیوی کے ساتھ ڈیم کے علاقے میں سیر کو آیا ہواتھا۔ پھر وہ تیرنے کے لئے ڈیم میں اترا مگر کچھ دیر بعد بیوی کے سامنے ہی پانی کے اندر غرق ہوگیا۔
پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ماہی گیروں کی مدد سے ڈیم میں تین دن تک غرقاب ہونے والے شخص کی تلاش جاری رکھی۔ پھر چوتھے دن لاش برآمد کرنے میں کامیابی ملی۔