نئی دہلی،30 /اگست (آئی این ایس انڈیا) دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے گردوارہ بنگلہ صاحب میں بالا پریتم دواخانہ کا آغاز کیا۔ ڈی ایس جی ایم سی صدر منجندر سنگھ سرسا کے مطابق آنے والے دنوں میں کمیٹی دہلی میں اس طرح کی مزید دکانیں کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ان دکانوں میں ضرورت مند لوگوں کو دوائیں فیکٹری قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی جو کافی حد تک سستی ہوگی۔ دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے بالا پریتم دواخانہ شروع کردیا ہے۔ یہاں ملنے والی دوائیں ایم آر پی کی نسبت سستی ہوں گی کیونکہ وہ فیکٹری کی قیمتوں پر فروخت ہوں گی اور اس کا خرچ ڈی ایس جی ایم سی برداشت کرے گی۔
منندر سرسا نے کہاکہ دوائیں ایم آر پی سے کم قیمتوں پر فروخت ہوں گی۔ ایسی مزید دکانیں دہلی کے دوسرے حصوں میں کھولی جائیں گی۔ یہاں تک کہ کچھ دوائیں 80 فیصد تک کی رعایت پر فروخت کی جائیں گی اور ان ڈسپنسریوں میں ہر قسم کی دوائیں دستیاب ہوں گی۔