ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ڈی آر ڈی او چھوڑ رہے ہیں سائنس داں، حکومت پریشان، تین سال میں 128 نے استعفیٰ دیا

ڈی آر ڈی او چھوڑ رہے ہیں سائنس داں، حکومت پریشان، تین سال میں 128 نے استعفیٰ دیا

Sat, 12 Aug 2017 03:21:40    S.O. News Service

نئی دہلی:11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک کو حفاظت کے علاقے میں خودکفیل بنانے کے لیے ڈی آر ڈی اوکاقیام کیاگیاتھا۔ لیکن ڈی آر ڈی اومیں سائنس داں کیوں زیادہ دنوں تک کام نہیں کر رہے ہیں، اس بارے میں حکومت غور کر رہی ہے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بتایا کہ سال2014 سے 2016 کے دوران کل 128 سائنسدانوں نے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)چھوڑدیااورسائنسدانوں کو اس ادارے کے ساتھ روکنے کے لیے ایک جامع ترغیباتی اسکیم شروع کی ہے۔لوک سبھامیں ساکشی مہاراج کے سوال کے تحریری جواب میں ارون جیٹلی نے کہا کہ ڈی آر ڈی او چھوڑنے والے سائنسدانوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2014 میں 41، سال 2015 میں 42 اور سال 2016 میں 45 سائنس داں ڈی آر ڈی اوسے الگ ہوگئے۔ اس سال جولائی تک کل 15 سائنسدانوں نے ڈی آر ڈی او چھوڑا۔وزیر دفاع نے کہا کہ سائنسدانوں کوڈی آرڈی او کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے وسیع ترغیباتی اسکیم شروع کی ہے جس میں مالی ترغیبات بھی شامل ہیں۔


Share: