ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈاکٹرذاکر نائک کے این جی او پرپابندی لگانے کے خلاف سماعت یکم فروری تک موخر

ڈاکٹرذاکر نائک کے این جی او پرپابندی لگانے کے خلاف سماعت یکم فروری تک موخر

Mon, 23 Jan 2017 21:58:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 23جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہوراسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آرایف)پرپابندی لگانے کے مرکز ی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت یکم فروری کے لئے ٹال دی گئی ہے۔17جنوری کو دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے پابندی لگائے جانے سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کو کہا تھا۔آئی آرایف نے عرضی میں کہا ہے کہ پابندی لگانے کے فیصلے کے لئے نوٹیفکیشن میں کافی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ساتھ ہی این جی او پرپابندی لگانے سے پہلے کوئی وجہ بتاؤ نوٹس بھی نہیں دیا گیا تھا۔دراصل مرکزی وزارت داخلہ نے نومبر 2016میں نوٹیفکیشن کے ذریعے آئی آرایف پر پابندی لگائی تھی جس کے خلاف آئی آرایف نے عرضی دائر کی ہے۔نوٹیفکیشن کے ذریعے غیر قانونی انسداد سرگرمی ایکٹ کے تحت آئی آرایف پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
 


Share: