ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چینتامنی ؛ ٹیپو جینتی کے موقع پر جلوس کا اہتمام نہ کیاجائے:آئی جے پی سیمنت کمار

چینتامنی ؛ ٹیپو جینتی کے موقع پر جلوس کا اہتمام نہ کیاجائے:آئی جے پی سیمنت کمار

Tue, 08 Nov 2016 12:41:48    S.O. News Service

چنتامنی:8 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)10نومبر کو سرکاری طور پر ریاست بھر میں شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی یوم پیدائش منائی جائیگی ٹیپو جینتی کو تمام طبقات والے متحد ہوکر امن وامان سے کیا جائے اور جینتی کے دن جلوس کا اہتمام ہر گیز نہ کیا جائے یہ بات آئی جے پی سیمنت کمار سنگھ نے کہی ۔انہوں نے چنتامنی کا دورۂ کرنے بعد یہاں کے ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔دفتر میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ انتظامیہ نے شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی میدان میں ٹیپو جینتی تقریب منانے کا فیصلہ لیا ہے اسی فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے امن وامان سے جینتی منائی جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیپو کمیٹیاں ہو یا کوئی دوسرے نوجوان کمیٹیاں ٹیپو سلطان کے بڑے کٹ آؤٹس اور دو پہیہ والی گاڑیوں میں اور پیدل چل کر جلوس کی شکل میں نہ آئیں اس کی اجاز ت نہیں الگ الگ اپنے وارڈوں سے آئیں اجتماعی طور پر مل کر آنا اور نعرے بازی کرنا ٹھیک نہیں جس سے شہر میں امن میں خلل اور حکومت کے حکم کے خلاف ورزی کرنے کے برابرہے اور اگر اس کے خلاف کوئی جنم دن منایا گیا تو ان پر مقدمات درج ہونگے ۔اس موقع پر تحصیلدار گنگپا ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چائترا شیخ صادق رضوی سی کے شبیر پاشاہ سمیت کئی احباب موجود رہے۔


Share: