ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری پر 16افراد کو قید کی سزا

چین میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری پر 16افراد کو قید کی سزا

Mon, 02 Jan 2017 12:12:06    S.O. News Service

بیجنگ یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کاکہناہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ہونے پر16افراد کو پانچ سال کی تک قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔خبررساں اداے شن ہوا کے مطابق ایک مقامی عدالت کاکہناہے کہ صحت کے شعبہ سے وابستہ افرادنے گردوں کی خرید وفروخت کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کیا۔مجرمان میں دو ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک بے ہوشی کے ڈاکٹرشامل ہیں اور عدالت کے مطابق یہ افراد خفیہ پیوندکاری میں ملوث رہے۔چین میں اعضا عطیہ دینے والوں کی کمی کی وجہ سے اعضا کی غیرقانونی منڈی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔صوبہ شنڈونگ کے جنان شہر میں عدالت کاکہنا ہے کہ مریضوں کو کم ازکم57ہزار ڈالر ادا کرنے کا کہا گہا تھا۔کئی برسوں تک چین میں سزائے موت دیے جانے والے قیدیوں کے اعضادوسرے افراد کو عطیہ کیے جاتے رہے ہیں۔لیکن سنہ2015کے آغاز میں بیجنگ کا کہنا تھا کہ تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد روک دیاتھا۔حکومت کی جانب سے کسی حد تک اعضا عطیہ دینے والے افرادکورجسٹر کرکے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ابھی بھی بہت سے افراد پیوندکاری کے منتظر ہیں۔چین میں اعضا عطیہ کرنے کرنے کی شرح دنیامیں کم ترین سطح پر ہے۔ بہت سے لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جسم مقدس ہوتاہے اور اپنے آباء واجدادکوتقریم کو برقرار رکھتے ہوئے جسم کو ایسے ہی دفنانے پر یقین رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ چین میں سنہ2007سے انسانی اعضا کی خریدوفروخت پرپابندی عائدہے۔


Share: