چنتامنی:16 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)تعلقہ کورلپتی گرام پنچایتی کے۔دیواگانہلی اور بومی شیٹ ہلی گرام پنچایتی اراکین کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدواروں نے جیت حاصل کی آج یہاں کے تعلقہ دفتر کورلپتی گرام پنچایت حدود کے دیوا گانہلی کے رُکن کرشنپا کے موت کے وجہ سے ضمنی انتخابات کی کارروائی ہوئی جس کیلئے بطور کانگریس امیدوار سبا رائپا نے 361ووٹوں سے کامیاب حاصل کرلی ۔ اس کے مقابلے میںجے ڈی ایس امیدوار کے جے کونپا کو255ووٹ حاصل ہوئے۔
اُدھر بومی شیٹ ہلی گرام پنچایت کے رُکن سناچداضلع پنچایت رُکن ہونے کے ناطے گرام پنچایت رُکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اُس عہدہ کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کانتما نے 317ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابل کھڑیجے ڈی ایس کی امیدوار لکشمی دیوماّ 102ووٹ لیکر شکست کھاگئی ۔
ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے دونوں امیدواروں نے سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکر کے رہائش گاہ پہنچ کر جشن منایا نو منتخب رُکن سبا رائپا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ چنتامنی میں آئے دن کانگریس کا قلعہ مضبوط ہوتا جارہا ہے جبکہ جنتادل(ایس)کا قلعہ کمزور ہوتا ہوا نظر آرہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹروں نے ہمیں قیمتی ووٹ دیکر گرام پنچایت رُکن کے حیثیت سے چن لیا ہے ہم ایماندار ی کے ساتھ گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے قریوں کے مسائل حل کرانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔