چنتامنی:23 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)سسر ساس سالا وغیرہ مل کر داماد پر شدید حملہ کرکے زخمی کردینے کا واقع چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود سرکاری بس اسٹانڈ کے قریب پیش آیا ہے ٹاون پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے چنتامنی ٹیپونگر کا ساکن ارشد خان ابن ابرہیم خان (30) بیوی شرین تاج(25 )دونوں میں چند دنوں سے رنجش چل ر ہی تھی کہ اسی در میان ارشد خان کی بیوی شرین تاج اور سالا صا دق (24)ساکن شمشٹ ہلی نے بہنوئی ارشد خان کو مبینہ طور پر کسی بہانے سے چنتا منی سر کاری بس اسٹینڈ کے پیچھے بلایا اور پھرسسر نعیم ( 42) اور صا دق نے پہلے تو گھونسے اور لاتوں سے خبر لی پھر دیکھتے ہی دیکھتے چاقو سے جان لیو ا حملہ کر دیا جس سے ارشد خان زخمی ہو گیا فوراََ زخمی ارشد خان کو مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا اس خصوصی میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ارشد خان نے اپنے سسرا ل والوں کی ظلم و زیادتی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جسمیں بیوی شبرین سمیت خسر نعیم ،خوشدامن گلاب جان و صا دق کو قصور وار ٹھرا یا ہے پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔