ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: مستحقین کی دہلیز تک قرض کی سہولت پہنچانا ڈی سی سی بینک کا مقصد :گووند گوڈا

چنتامنی: مستحقین کی دہلیز تک قرض کی سہولت پہنچانا ڈی سی سی بینک کا مقصد :گووند گوڈا

Mon, 23 Jan 2017 13:05:28    S.O. News Service

چنتامنی:23 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)کسان اور خواتین ڈی سی سی بینک سے فراہم کئے جارہے قرض کی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور قرض کی رقم واپس لوٹا کر بینک کی مزید ترقی میں اہم کردار ادا کریں تاکہ سماج کے ہر مستحق تک قرض کی سہولت پہنچانے میں آسانی ہوسکے پچھلے کئی دنوں سے کولار ۔چکبالاپور جڑواں اضلاع کے غریب اور مستحق لوگوں کی دہلیز تک مختلف سہولتوں کو پہنچانے کاکام جاری ہے آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا یہ بات ڈی سی سی بینک کے صدر بیلہلی گووند گوڈا نے کہی انہوں نے شہر کے این۔آر۔لے آوٹ میں منعقد ایک تقریب میں تعلقہ کے مختلف 9 استری شکتی سنگھاؤں میں تقریبا 31لاکھ روپئے قرض کی رقم تقسیم کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ کولار چکبالاپور اضلاع کے تقریبا دو ہزار استری شکتی سنگھاؤں کو ڈی سی سی بینک کی طرف سے قرض کی سہولت فراہم کی گئی ہے کئی پرائیویٹ فائنانس کمپنیاں خواتین کو قرض فراہم کرکے حد سے زیاہ سود وصول کررہی ہیں ایسے فائنا نسروں کے ظلم اور زیادتیوں کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہوچکے ہیں اس لئے خواتین کو ان پرائیویٹ فائنانسروں کے ظلم سے چھٹکار ا دلانے کے مقصد سے ڈی سی سی بینک یہ منصوبہ بنایا ہے۔

بعد دودھ فیڈریشن یونین کے ڈائرکٹر اشوت نارائن بابو نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تعلیمی شعبے میں خدمت انجام دینے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہی ہے کسی بھی مرد کی کامیابی کے پچھے عورت کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے مگر افسوس کہ خواتین پر مظالم کے معاملات میں ہی اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسان اور دیگر احباب جنہوں نے بینک سے قرض حاصل کیا ہے بغیر کوتاہی برتے رقم واپس لوٹا دیں تاکہ دوسروں کو قرض فراہم کرنے میں آسانی ہو ۔

انہوں نے خواتین کو آواز دیتے ہوئے کہا آج گلی کوچوں میں فائنانسروں کا دربار چل رہا ہے خواتین ہرگیز فائنانسروں سے قرض لیکر تباہ نہ ہوجائے ساری خواتین ڈی سی سی بینک سے جوڑ جائے یہاں بہت ہی کم سود پر قرض دیا جارہا ہے اس موقع پر ڈی سی سی بینک کے ڈائرکٹر کربور منجوناتھ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چنتامنی ڈی سی سی بینک منیجر بالاجی ،کربور سوسائٹی کے صدر نٹراج ،ہارٹ سنٹر شیلاجی نارائن سوامی،سمیت کئی احباب موجود رہے۔


Share: