ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: دلت سنگھرش سمیتی کے لکشمی نارائن کنوینر منتخب

چنتامنی: دلت سنگھرش سمیتی کے لکشمی نارائن کنوینر منتخب

Wed, 15 Feb 2017 13:19:10    S.O. News Service

چنتامنی:15؍ فروری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)کرناٹک راجیہ دلت سنگھرش سمیتی کے ریاستی کنوینر کی  حیثیت سے چنتامنی کے کے۔لکشمی نارائن کو منتخب کیا گیا گذشتہ روز چکبالاپور ضلع کے امبیڈکر بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں ریاستی صدر نے لکشمی نارائن کو کنوینر کا عہدہ دیا ہے اس موقع پر لکشمی نارائن نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دلتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میں بے انتہا کوشش کرونگا حکومتیں دلتوں کو نظر انداز کررہی ہے ریاست کے اکثر دلت طبقہ بسر کرنے والے علاقوں میں بنیادی سہولتیں نہیں ہے اس لئے دلت سنگھرش سمیتی حکومتوں کے خلاف آواز بلند کریں گی اس موقع پر وی،نارائن سوامی قوالی وینکٹ رونپا ہیچ این آنند کمار وغیرہ موجود رہے۔


Share: