چنتامنی:18 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)ریاست کے اساتذہ کے مختلف مسائل ہے ان مسائل کو حل کرانے میں حکومتیں ناکام ہے حکومتیں اعلیٰ اورعمدہ تعلیم کا نعرہ ضرور دے رہے ہیں لیکن ان نعروں سے اساتذہ کے بنیادی مسائل کا حل ممکن نہیں ہوگا عمدہ تعلیم صرف کے نعرے کی حد تک محدو رہ جائیگی یہ بات آزاد امیدوار را یل رام کرشناریڈی نے کہی ۔
انہوں نے آج ٹیچرس حلقہ کیلئے ہونے جارہے ضمنی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے اساتذہ حکومتوں پردباؤ ڈال رہے ہیں لیکن حکومتیں ہیں کہ تنخواہ میں اضافہ کرنے کی بجائے اساتذہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرتی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمان لکچرر مختلف دنوں سے کئی مانگیں لیکر احتجاج کئے لیکن اُس کا کچھ بھی انھیں فائدہ نہیں حاصل ہوا حکومت کو چاہئے کہ گیسٹ لکچروں کے جو بھی مانگیں ہیں انہیں فوراََ مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس کے جو بھی مسائل ہیں انہیں فوری طور پر حل کرانے کی از انتہا کوشش کرونگا اور تمام ٹیچرس کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بھی کوشش کی جائیگی۔
اس موقع پر ضلع پنچایت رُکن اسکول سبا ریڈی لکچرر نریندا ،وینکٹ ریڈی،ناگراجن ریڈی،آر۔وینکٹ رامنا ریڈی،منجوناتھ،لکشمی پتی،سدھاکر ،ننجپا،اشوتھ ریڈی،وغیرہ موجود تھیں۔