چنتامنی:11 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )شہر کے کثیر مسلم آبادی والے علاقہ ٹیپونگر اُردو اسکول اور نورانی مسجد کے گلی کے نالے بھر جانے سے پورا علاقہ بدبودار ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے مکینوں کو بہت زیادہ پریشانی ہورہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ مقامی لوگوں نے منسپالٹی عملہ اور کمشنرسے شکایت کی ہے، مگر آلودہ پانی سے بھرے نالوں کی صفائی کرنے کیلئے منسپالٹی عملہ سامنے نہیں آرہا ہے۔ نالوں میں آلودہ پانی بھر جانے کے سبب عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے نالوں میں آلودہ پانی کی نکاسی کے لیے کویی راستہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پورا پانی نالے میں ہی بھر کر ایک جگہ رک گیا ہے جس سے پورے علاقہ میں بدبو پھیل گئی ہے بدبو سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔مقامی باشندہ سی کے ایل چاند پاشاہ نے بتایا کہ میں نے کئی مرتبہ صفائی کرمچاریوں کے علاوہ منسپالٹی ہیلتھ افسر آرتی کو خبر کی کہ ٹیپو نگر اُردو اسکول کے سامنے اور نورانی مسجد گلی کے نالیں بھرگیے ہیں اس کی فوری صفائی کرائی جائے لیکن ہیلتھ افسر جان بوجھ کر منسپالٹی عملہ کو صفائی کرنے کیلئے نہیں بھیج رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر فوری ٹیپونگر کے گلیوں کے نالوں کو صاف نہیں کیا گیا تو محلہ کے تمام احباب جمع ہوکر منسپالٹی کی خلاف زبردست احتجاج کریں گے۔۔
ٹیپو نگر محلہ کی خواتین نے بھی بتایا کہ ہم میونسپل میں نالوں کی صفائی کرنے کیلئے شکایت کی تو اس پر توجہ دینے کے بجائے میونسپل صدر نے صاف بتادیا کہ یہاں صفائی کرنے والوں کی کمی ہے صفائی کرنا مشکل ہے جب وقت آئےگا تو صاف کیا جائیگا اور کئی بار ہیلتھ افسر آرتی کو اس کی اطلاع دی آرتی اس پر کارروائی کرنے کی بات کرتی ہے اور دوبارہ اس جانب مڑکر بھی نہیں دیکھتی ۔خواتین نے مزید بتایا کہ شہر کے ہر وارڈ میں ہفتہ میں ایک یا دو مرتبہ منسپالٹی کے طرف سے صفائی مہم چلائی جاتی ہے لیکن آج تک ٹیپو نگر محلہ میں منسپالٹی نے صفائی مہم نہیں چلائی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ محلہ کی خواتین عنقریب منسپالٹی دفتر کو تالا لگاکر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔