ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے نائن ہلی میں سلنڈروں سے بھری دو لاریوں میں دھماکہ ؛ سلنڈرس جل کر خاکستر؛ علاقے میں افراتفری

چنتامنی کے نائن ہلی میں سلنڈروں سے بھری دو لاریوں میں دھماکہ ؛ سلنڈرس جل کر خاکستر؛ علاقے میں افراتفری

Mon, 26 Dec 2016 12:37:53    S.O. News Service

چنتامنی:26 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)گیس سلینڈروں سے بھری دو لاریوں میں اچانک دھماکہ ہوکر سلینڈروں کے پھٹنے سے چنتامنی کے نائن ہلی دیہات میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گائوں سے شہرکی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔ یہ واردات اتوار اور پیرکی درمیانی شب قریب ایک بجے پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چنتامنی رورل پولیس تھانہ حدود کے نائن ہلی گاؤں کے قریب سلینڈرس کے گوڈائون کے باہر گیس سلینڈروں سے بھری دو لاریاں کھڑی تھیں۔ بتایا جارہا ہے کہ غالباً کسی ایک سلینڈر سے گیس لکیج ہونا شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک کے بعد ایک سلینڈر آگ کی لپیٹ میں آکر پھٹنا شروع ہوگئے،جس کے ساتھ ہی پوراعلاقہ دھماکہ دارآوازوں سے لرز اُٹھا۔  

اطلاع کے مطابق دو لاریوں پر جملہ 896سلنڈرس لدے ہوئے تھے ۔دھماکوں سے آگ کے شعلے ایسے بھرک اُٹھےکہ آسمانوں سے بات کرتے نظر آئیں ۔سلنڈرس پھٹنے کی صورت میں جو دھماکے ہوئے اُس کی آواز اتنی زور دار تھی کے آس پاس کے دیہاتوں کےلوگ گھبرا گئے اور گیس  کےگوڈائون کے آس پاس موجود مکین رات کو ہی اپنے مکانوں کو چھوڑ کر شہرکی طرف بھاگ گئے۔ 

اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فائر بریگیڈ کےعملہ کےساتھ موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کو سرد کرنے کی بے انتہا کوشش کی گئی لیکن سلنڈروں سے بھری دونوں لاریاں جل کر خاکستر ہوگئی لاریوں کے پیچھے کھڑی ایک بولیرو وین بھی اس حادثے کی زد میں آگئی۔ کافی مشقتوں کے بعد فائر فورس کا عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔

پیر کی صبح ایچ پی ۔گیس ایجنسی کا عملہ، تحصیلدار گنگپا، بلدیہ صدرسجاتا شیونا اور منسپالٹی عملہ سمیت چکبالاپورکے ضلع ایس۔پی۔ چائترا ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی وغیرہ موقع واردات پرپہنچ گئے اور جائزہ لیا۔۔ ایچ ۔پی۔گیس ایجنسی کے مالک سرنیواس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بھیانک حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے سلنڈرس سے بھری پارک کی ہوئی لاریوں میں اچانک کیسے آگ بھڑک اُٹھی یہ سمجھ سے باہر ہے لیکن اس کی تحقیقات محکمہ پولیس وغیرہ کررہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سلنڈروں سے بھری دونوں لاریاں پوری طرح جل کر خاکستر ہوئی ہیں جس سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے رات میں لاریوں کے پاس واچ مین کے علاوہ کوئی نہیں تھا جب آدھی رات کو واچ مین نے سلنڈروں میں آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔


Share: