چنتامنی:9 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر منجوناتھ کو آئی جی پی سیمنت کمار سنگھ نے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 4 نومبر کو چنتامنی منسپالٹی دفتر میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ٹیپو سلطان شہید ؒ جینتی کے پیش نظر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں جلوس کے اہتمام پربات ہورہی تھی اُس وقت کئی لوگوں نے تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ پولیس پر دباؤ ڈالا تھا کہ ٹیپو جینتی کے دن جلوس کے اہتمام کا موقع دیکر آزاد چوک میں ٹیپو جینتی منانے کا موقع فراہم کیا جایے ۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سرکل انسپکٹر منجوناتھ نےاعلیٰ پولیس افسروں سے رابطہ کئے بغیر اپنی مان مانی کرتے ہویے کہہ دیا کہ ٹیپو جینتی کے دن جلوس کے اہتمام پر پولیس کا سخت بندوبست کیا جایے گا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ اسی بات پر چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں ۔