چنتامنی:24 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)اے پی ایم سی انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس اور جنتادل(ایس)کے درمیان اختلافات دن بدن شدت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔اے پی ایم سی کے نتائج کے بعد پہلی مرتبہ چنتامنی تعلقہ کے ہادیگرہ گاؤں میں کانگریس اور جنتادل(ایس)حامیوں کے درمیان خوب مارپیٹ ہوگئی ۔
چنتامنی رورل پولیس زرائع کے مطابق کل رات 09:30بجے سابق رُکن اسمبلی کا حامی سوریش (40)پیدل گھر جارہا تھااُس وقت جنتادل(ایس)کے حامی منجوناتھ ریڈی اور وینکٹ سوامی ریڈی ،منی سوامی کی گروپ کے درمیان سیاسی دشمنی کو لیکر لفظی چھڑپ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کرلی پھر ہتھیار سے جنتادل(ایس)گرپوں کے حامیوں نے سریش ودیگر کانگریس کے حامیوں پر جان لیوا حملہ کردیا فوراََ زخمی سریش وغیرہ کو چنتامنی سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا جیسے ہی مار پیٹ کی خبر تعلقہ بھر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی تو مقامی سرکاری اسپتال کے پاس کانگریس کے کئی حامی جمع ہوگئے پھر رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ ودیگر پولیس اہلکار پہنچ کر زخمیوں سے ما ر پیٹ کے تعلق سے ساری تفصل لیکر معاملہ درج کرلیا۔ پولس تحقیقات کررہی ہے ۔