چنتامنی:7 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود کٹگین ہلی گرام کی ساکنہ ناگ وینی(30) نے اپنی چھ سالہ معصوم بیٹی نہاریکا کو کروشی ہونڈا میں پھینکنے کے بعد خود اُس میں کود کر خود کشی کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ چنتامنی کنچارہلی پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق تعلقہ کورلپتی گرام کی ساکن نارائن اپا کی بیٹی ناگ وینی کی شادی کٹگین ہلی کا ساکن وینکٹ رونا سے ہوئی تھی ۔شوہر اُس کی بیوی پر ہر ہمیشہ گمان کررہا تھا کہ اُس کی بیوی کے تعلقات کسی اورسے ہیں اسی بات کو لیکر شوہر بیوی کو تنگ کیا کرتا تھا اس سے بیزار ہوکر پچھلے تین دن قبل شری رام ریڈی کے کھیت میں موجود کروشی ہونڈا میں بیٹی کو پھینک کر ناگ وینی نے خود کشی کرلی آج علی صبح کروشی ہونڈا میں ماں اوربیٹی کی نعشوں کو دیکھ کر شری رام ریڈی نے اس کی اطلاع گاؤں والوں کو دی گاؤں والوں نے کنچارہلی پولیس تھانہ میں شکایت کرنے پر سب انسپکٹر انیل کمارودیگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی نعشوں کو چنتامنی سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں کی نعشوں کو ان کے وارثین کے حوالے کردیا گیا۔ پولس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔