چنتامنی:10 /نومبر(محمد اسلم /ایس او نیوز )10نومبر کے صبح 11:30بجے شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی اسٹیڈیم کے تعلقہ انتظامیہ و قومی تہوار سمیتی کے زیر اہتمام ٹیپو جینتی منائی جارہی تھی اس جینتی کے تقریب میں شرکت کرنے آرہے چنسندرہ اور آس پاس قریوں کے علاوہ چنتامنی ٹاون کے 74افراد کوپولیس نے گرفتار کرلیا اور کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کو منتقل کردیا۔ وہاں شام تک گرفتار کئے لوگوں کو حراست میں رکھا گیا پھربانڈ کاغذ پر دستخط لیکر رہا کردیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت چنتامنی ٹاون میں ٹیپو جینتی کی تقریب شروع ہویی تھی اس تقریب میں شرکت کرنے آرہے افراد کو محکمہ پولیس نےکیوں گرفتار کیا، اس بات کی جانکاری نہیں مل سکی۔ البتہ گرفتاری کی خبر جینتی تقریب میں شریک لوگوں کو معلوم ہونے کے سبب کئی نوجوانان محکمہ پولیس اور ضلع سپر ٹنڈنٹ آفس پولیس پر شدید ناراضگی ظاہر کی تو ایس پی نے نوجوانوں کو بھروسہ دلایا کہ جن احباب کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوراََ ہی رہا کردیا جائے گا۔