چنتامنی:7 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی یوم پیدائش کو اب صرف دو ہی دن باقی رہ گئے ہیں یہاں کی محکمہ پولیس چنتامنی میں ٹیپو جینتی کے دن جلوس کے اہتمام کی اجازت نہیں دی ہے لیکن یہاں ٹیپو کے نام پر موجود تنظیمیں اُس دن جلوس کے اہتمام کیلئے ہر طرح کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں اور یہاں کے انٹلی جنس پولیس کے اطلاع کے مطابق ٹیپو جینتی کے دن پانچ ہزار سے زائد لوگ شرکت کرنے کی متوقع ہے مقامی بی جے پی اور آر ایس ایس تنظیموں کے کارکنان تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ پولیس پر دباؤ ڈال ررہی ہے کہ ٹیپو جینتی کے دن شہر میں جلوس کے اہتمام کی ہر گیز اجازت نہ دی جائے اگر اُس دن جلوس کے اہتمام کی اجازت دی گئی تو آر ایس ایس تنظیم کے کارکنان بھی مارچ ساسٹ کریں گے اور خاموشی احتجاج بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پچھلے 5 نومبر کو تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے جانب سے تمام مسلم و ہندو تنظیموں کے کارکنان کو اکھٹاکر کہ شہر کے منسپالٹی دفتر میں اجلاس منعقدہ کرنے کی کوشش کی گئی اجلاس شروع ہوتے ہی اجلاس میں موجود ٹیپو سیکولر سینا ودیگر مسلم تنظیموں کے کارکنان نے اجلاس کو بائیکاٹ کرکہ شور وغل مچائی اور پولیس سے کہا کہ ہر جینتی کو تعلقہ انتظامیہ کے طرف سے جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ٹیپو جینتی کو جلوس کا اہتمام کرنے کا موقع کیوں نہیں دیا جارہا ہم لوگ ٹیپو جینتی کے دن جلوس کا اہتمام کرکہ ہی دم لیں گے ۔اطلاع ملی ہے کہ یہاں کے چند مسلم لیڈروں نے کولار حلقے کے رُکن پارلیمان و سابق وزیر کے ہیچ منی اپا سے بات چیت کرکہ ٹیپو جینتی کے دن جلوس کا اہتمام کرنے کی اجازت دلانے دباؤ ڈالی ہے اور منی اپا نے یقین دلایا ہے کہ ٹیپو جینتی کے دن میں خود شرکت کرونگا اور تعلقہ انتظامیہ کو ساتھ لیکر جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔گذشتہ روز شہر کے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے رہائش گاہ پر طلب کردہ آخباری کانفرنس میں نمائندوں نے ٹیپو جینتی کے متعلق رُکن اسمبلی سے سوال کرنے پر انہوں بتایا کہ ٹیپو جینتی چنتامنی میں اعلیٰ شان پیمانے سے منائی جائے گی اور یہاں جلوس کا بھی اہتمام کیا جائیگا اور ٹیپو جینتی کو شہر کے آزاد چوک میں منانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے اسی فیصلے میں عمل کیا جائیگا ۔
آخباری نمائندوں کو اطلاع ملی ہے کہ ٹیپو جینتی کے دن شرپسندوں کی طرف سے ہنگامہ کرنے کی کوشش میں لگیں ہوئے ہیں اور محکمہ پولیس تعلقہ میں افزود سیکورٹی تعینات کردی ہے اور حساس حلقوں میں گشت لگواکر مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ابھی کس مقام پر جینتی منائی جائیگی اس کا اعلان تعلقہ انتظامیہ نہیں کیا ہے پولیس کے طرف سے تمام ہوم اسٹے اور لاڈجوں کا معائنہ کیا جارہا ہے چنتامنی تعلقہ کے بارڈر پر داخل ہونے والوں اور باہر روانہ ہونے والے افراد پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے کیونکہ پچھلے سال بھی یہاں جلوس کے اہتمام کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن پھر بھی یہاں کے مسلم تنظیموں نے زبردستی جلوس کا اہتمام کیا اُس جلوس کا اہتمام کرنے کے وجہ سے یہاں کی محکمہ پولیس جان بوجھ کر دو افراد کے خلاف کیس درج کرلی تھی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیپو جینتی کے دن تجارتی مرکز چنتامنی میں جلوس کا اہتمام کیا جائے گا یا نہیں اور ٹیپو جینتی آزاد چوک میں ہوگی یا نہیں اس کیلئے 10نومبر تک انتظار کرنا پڑے گا؟