چنتامنی:26 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے جنم دن کے موقع پر کل یہاں کے بی جے پی مورچہ کی جانب سے سرکاری اسپتال کے 150سے زائد مریضوں میں فروٹ دودھ بریڈ وغیرہ تقسیم کرنے کے علاوہ یہاں کے یتیم خانہ کے بچوں کو کھانا کھلایا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر ارون بابو نے کہا کہ واجپائی نے نو سال کی عمر میں ہی سنگھ پریوار کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ جب گاندھی جی کا قتل ہوا اس وقت بھی واجپائی سنگھ پریوار کی سرگرمیوں میں شامل تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی پارٹی نہیں بدلی بلکہ پوری زندگی پارٹی اور سنگھ پریوار کیلئے وقف کردی واجپائی شعر وشاعری کے شوقین ہیں انہوں نے نظمیں کویتائیں بھی لکھی ہیں اور گیارہ کتابیں شائع ہوچکی ہے ماضی میں ایک پروگرام میں واجپائی کی باتوں کو سن کر نہرونے کہا تھا کہ یہ نوجوان ایک دن بہت بڑا آدمی بنے گا ان کی تقریر کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج واجپائی سخت بیمار ہیں صحت یابی کیلئے اگر خون کی ضرورت پڑے تو لاکھوں افراد خون دینے کیلئے تیار ہے اگر انسان کے کسی عضوء کی ضرورت پڑے تو لاکھوں افراد دینے کے لئے تیار ہے ۔اس موقع پرپرکاش ،ومشی کرشنا،شیونا،پرکاش،منجو،شری رام ریڈی،دیوراج،شنکر،نواز پاشاہ،سمیت کئی بی جے پی کے کارکنان موجود تھے۔