چنتامنی:15؍ فروری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو نوٹ بندی کے خلاف آج شہر میں سی پی ایم پارٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم پارٹی لیڈرگوپی نات نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ ملک کے عوام عام آدمی کی زندگی کو جہنم بنانے کا سبب بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلا نقد لین دین کی آڑ میں مرکزی حکومت نے ملک کے عوام کو لوٹنے کاکام کیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر منظم اور بغیر سوچے سمجھے طریقے سے نوٹوں پر پابندی لگانے کا حکومت نے جو فیصلہ کیا اس کی وجہ سے غریب مزدور اور متوسط طبقہ اپنی ہی کمائی کا محتاج ہوچکا ہے جبکہ نوٹ بندی کا سب سے بڑا فائدہ کارپوریٹ کمپنیوں کو مل رہا ہے ملک کے معاشی نظام کو کمزور کرنے کی ایک بین الوقوامی سازش کے حصہ کے طور پر نوٹ بندی لاگو کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے مرکز میں مودی حکومت آئی ہے مرکزی حکومت کے خود مختار اداروں بشمول ریزور بینک آف انڈیا کی آزادی چین لی گئی ہے ریزور بینک آف انڈیا معاشی اور امور میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ملک کے معاشی نظام پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 8نومبرکو نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے ساراکالا دھن بینکوں میں لوٹ آئے گا دہشت گردی ختم ہوجائے گی جعلی نوٹوں کا کاروبار ختم کردیا جائے گا لیکن اب تک کتنا کالا دھن بینکوں میں جمع ہوا ہے دہشت گردی کے واقعات بلاروک جاری ہیں نوٹ بندی کے زریعہ مودی نے ملک کے عام آدمی کی کمائی چھین لی ہے آج لوگوں کو اپنے ہی پیسے بینکوں سے نکالنے کیلئے گھنٹوں طویل طویل قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے بلانقد نظام سے ملک کی معیشت کو ہم آہنگ کرنے کے کھوکھلے دعوے کی آڑ میں مرکزی حکومت بین الوقوامی تجارتی اور مالیاتی کمپنیوں کو فائدہ پہنچارہی ہے ۔
احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم پارٹی کے تعلقہ سکریٹری منی وینکٹ ریڈی نے بھی کہا کہ چنتامنی تعلقہ کے ہر گرام پنچایتی کے حدود میں گؤشالہ کا قیام کیا جائے اور جو کسان فصلوں کیلئے بینکوں سے کم سود پر قرض لئے ہیں اُس قرض کو فوراََ معاف کیا جائے چنتامنی تعلقہ کے ہر گرام پنچایتوں کو ٹینکروں کے زریعہ پانی سربراہی کی جائے اور حلقہ میں جن مستحق لوگوں کے پاس بی پی ایل راشن کارڈ نہیں ہے ان کی نشاندہی کرکہ ان کو اولین فرصت میں بی پی ایل راشن کارڈ فراہم کیا جائے اور جن مالدار طبقہ کے نام پر بی پی ایل راشن کارڈ ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اُن سے بی پی ایل راشن کارڈ کو چھین لینے کے ساتھ ساتھ جتنے دنوں سے اناج حاصل کئے اُس کا پتہ لگاکر جرمانہ لگایا جائے ۔اس احتجاج کے بعد مختلف مطالبات پر مشتمل میمورنڈ م تحصیلدار کے حوالے کیا گیا اس احتجاجی مظاہرہ میں تعلقہ صدر لکشمن ریڈی ضلع لیڈر گوپسندرہ سرنیواس ریڈی منی وینکٹ ریڈی لکشمن ریڈی سمیت کئی لوگ موجود رہے ۔