چنتامنی:27 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) چنتامنی تعلقہ میں دو مختلف واقعات میں چھرا گھونپ کو دو لوگوں کو قتل کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ ایک واردات کورٹ ہلی کے قریب پیش آئی ہے جس میں ایک ایم بی اے پڑھنے والے نوجوان کا چھرا گھونپ کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ دوسری واردات وینکٹ رونا دیہات میں پیش آئی ہے۔
کورٹ ہلی میں مقتول کی شناخت چنندرہ گرام کا رہائشی آنند(25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جس کا مبینہ طور پراسی کے دو ساتھوں نے قتل کیا ہے۔ پولس کے مطابق بنگلور کا ساکن وجئے کمار،کولار ضلع کے سرینواس پور کا وینکٹ رونا اور ایک دوست، جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہےاور مقتول آنند چاروں ساتھی کورٹ ہلی شراب خانہ میں پہنچ کر شراب پیتے ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے تھے جس کے نتیجے میں وجئے کمار اور ایک ساتھی (جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا) مبینہ طور پر آنند کو قریبی کھیت لے جاکر چھرا گھونپ کر قتل کیا ہے۔ ۔ پولس نے بتایا کہ چوتھا دوست وینکٹ رونا نے اس قتل کی خبر پولس کو دی اور اطلاع ملتے ہی چنتامنی مضافاتی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔
قتل کی دوسری واردات چکبالاپور ضلع چنتامنی تعلقہ کے بٹل ہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود کنگامپلی میں پیش آئی ہے۔ بٹل ہلی پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے کی شناخت تعلقہ کے دیگواپلی گرام کا ساکن وینکٹ ریڈی(40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس کے مطابق وینکٹ ریڈی کی اہلیہ میناکشی کے عاشق ایرپا کو اس قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولس کے مطابق ایرپا کے میناکشی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس کی بھنک وینکٹ ریڈی کو ہوگئی تھی۔ اس سے پہلے کہ وینکٹ ریڈی بیوی کے عاشق ایرپا کے خلاف کچھ کاروائی کرتا، ایرپا نے اپنی معشوق کے شوہر کا کام تمام کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بٹل ہلی پولیس اہلکار اور سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائتراوغیرہ جائے واردات پر پہنچ کر نعش کا جائزہ لیا، جس کے بعد ایرپا کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں بٹل ہلی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔