ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں بجلی کی کٹوٹی سے پریشان کسانوں کا بیسکام آفس کے سامنے احتجاج

چنتامنی میں بجلی کی کٹوٹی سے پریشان کسانوں کا بیسکام آفس کے سامنے احتجاج

Sat, 31 Dec 2016 13:03:52    S.O. News Service

چنتامنی:31 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ کے گوپال پوراگرام کو بجلی سپلائی کرنے میں کوتا ہی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجیوں نے بیسکام افسروں کے خلاف  بیسکام آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے دفتر کو تالا لگاکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ گوپال پوراکے آس پاس سنگسندرہ بوکن ہلی متکدرین ہلی ہوسہلی سمیت کئی قریوں کو بجلی سربراہی کرنے میں بیسکام کے افسران کوتاہی برترہے ہیں بیسکام افسروں کو کئی مرتبہ بجلی ٹھیک طرح سپلائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن بیسکام کے افسران جان بوجھ کر بجلی سپلائی نہ کرتے ہوئے جھوٹے بہانے بنا رہے ہیں۔ ٓاحتجاجیوں نے کہا کہ تعلقہ کے ہر دیہاتوں میں اور شہر میں بیسکام دفتر کے افسروں نے عوام پر ظلم ڈھانا شروع کردیا ہے جس سے یہاں عوام کا کوئی کام نہیں ہوپارہا ہے انہیں کوئی سیاسی نمائندہ پوچھنے والا تک نہیں ہے ۔احتجاجیوں نے کہا کہ بیسکام دفتر سے ہر شخص اپنے اپنے کام بناکر جاتا ہے مگر عوام کو کوئی سہولت نہیں ہے جب بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے اس وقت گھنٹوں تک بجلی چلی جاتی ہے اس معاملے پر پوچھ تاچھ کرنے کے لئے ٹیلفون لگایا جاتا ہے تو وہاں فون کی گھنٹی بجتی ہے یا کبھی ریسیو ر بازو رکھ دیا جاتا ہے ریاستی سرکار سے عوام کی سہولت کے لئے ان افسروں کو فون دیا جاتا ہے ان کے مفاد کے لئے نہیں مگر افسران اس فون کا غلط استعمال کرتے ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اس دفتر میں لاپرواہ افسران کی کوئی کمی نہیں اور اضافہ ہوتا جارہا ہے جہاں جس کو چاہتے ہیں بجلی کی سربراہی ہورہی ہے اس کا ہمیں علم ہے اس پر اب توجہ دیتے ہوئے ان حکام کو گرفتار کروایا جائے گا پچھلے پانچ سالوں سے وقت پر کسانوں کو بجلی نہ دئے جانے پر کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں کسان کنگال ہوچکے ہیں ایک طرف کسانوں کو بیسکام والوں کا ظلم تو دوسری طرف بیج اور کھاد دینے والوں نے نقلی بیج اور کھاددے کر کنگال بنادیا ہے۔ احتجاجیوں نے اور کہا کہ شہر اور دیہاتوں میں ہر ہمیشہ بجلی غائب رہتی ہے کبھی کبھی آتی ہے تو صرف چند لمحوں کے لئے بجلی آکر چلی جاتی ہے جس سے بجلی سے ہونے والے کوئی بھی کام نہیں ہوپاتے احتجاجیوں نے اور کہا چکبالاپور ضلع کے مختلف تعلقہ جات قحط سالی کا شکار ہے یہاں بارش نہ ہونے سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہے چند کسان چھوٹے موٹے فصلوں کو باولی کے پانی سے اُگا رہے ہیں لیکن باولی سے پانی فصل کو سربراہی کرنا ہے تو بجلی کی سخت ضرورت پڑتی ہے لیکن پچھلے چند دنوں سے حلقہ کے کئی تعلقہ جات میں دن بھر بجلی کاٹ دی جارہی ہے بیسکام والے راتوں کے وقت بجلی سربراہی کرتے ہیں کسانوں کے لئے بجلی کی صبح کے وقت سخت ضرورت ہے راتوں کے وقت نہیں؟اس احتجاج کے بعد کسانوں وگوپال پورا گرام کے مکینوں نے بیسکام کے اعلیٰ افسروں کو یادداشت پیش کرکہ احتجاج کو واپس لیا ۔


Share: