چنتامنی:10 /نومبر(محمد اسلم /ایس او نیوز )10نومبر کے صبح 08:00بجے یہاں کے سرکاری بس ڈپو میں کے ایس آر ٹی سی مسلم ویلفیر اسوسی ایشن کے جانب سے پہلی مرتبہ اولین مرد مجاہد شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی 267ویں یوم ولادت منائی گئی ،اور شیر میسور کی تصویر پر پھول چڑھاکر زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی ۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف صاحب نے کہا کہ ملک کی آزادی کے پہلے مرد مجاہد کا اس ملک کی معیشت کے سدھار میں اہم کردار رہا ہے آج بھی ریشم کی کاشت سے ہونے والی آمدنی حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی ہی دین ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان شہیدؒ کبھی انگریزوں کے ناپاک قدم کو ہندوستان میں جمنے نہیں دیا ہمیشہ انگریزوں سے جنگ کرتے رہے اور انگریزوں سے جنگ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جب تک باقی رہے گی سلطان حضرت ٹیپوؒ کی شان میں اسی طرح اپنے جذبات کااظہار عقید تمندان ٹیپوکرتے رہیں گے اور یہ ہونا بھی چاہئے کیونکہ جب تک ہم اپنی نوجوان نسلوں کو حضرت ٹیپوؒ جیسی عظیم بالاتر شخصیت کے بارے میں دہرایا جاتا نہیں رہے گا انہیں انکی تاریخ ساز کارناموں کے سلسلہ میں حقیقی تاریخ نہیں مل پائے گی ۔اس موقع پرمظہر اللہ شریف امتیاز احمد رحیم صاحب ،محمد سلیم گورنات منجوناتھ مشتاق احمد وینود وجئے کمارسارتی میڈم سمیت کئی ڈرائیورس وغیرہ موجود رہے۔