ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی رورل پولیس کے سب انسپکٹر و ٹاون سب انسپکٹر معطل

چنتامنی رورل پولیس کے سب انسپکٹر و ٹاون سب انسپکٹر معطل

Fri, 11 Nov 2016 15:42:07    S.O. News Service

چنتامنی:11 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )پچھلے 8نومبر کو آئی جی پی سیمنت کمار سنگھ نے چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر منجوناتھ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے آج پھر سے چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ اور چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر نرسمہ مورتی کو آئی جی پی مالینی نے معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ ٹیپو جینتی کے دن چنسندرہ گرام سے کئی لوگ بائک ریلی کے زریعہ شہر چنتامنی میں داخل ہونے آرہے تھے اس کی خبر ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی کو ملتی ہی انہوں نے بائک ریلی پر پابندی لگانے اور بندوبست کے لئے چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ اور ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر نرسمہ مورتی کو احکامات دیے تھے مگر دونوں پولس آفسران پر الزام ہے کہ انہوں نے لاپرواہی برتی ہے۔


Share: