ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی تا مرغ ملہ ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے کوشش کی جائیگی:کرشناریڈی 

چنتامنی تا مرغ ملہ ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے کوشش کی جائیگی:کرشناریڈی 

Mon, 12 Dec 2016 12:44:08    S.O. News Service

چنتامنی:12 /دسمبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)چنتامنی اور مرغ ملہ کے درمیان پچھلے کئی دنوں سے سڑک حادثات پیش آرہے ہیں کئی لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ان سڑ ک حادثوں پر قابو پانے کیلئے بہت جلد چنتامنی تا مرغ ملہ ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے کوشش کی جائیگی یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔آج تعلقہ مرغ ملہ حضرت اماں جان باواجان ؒ درگاہ کے احاطہ میں 15لاکھ لاگت سے تعمیر کئے گئے ہائی ٹیک بیت الخلاء کا افتتاح کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرغ ملہ درگاہ میں زیارت کے لئےریاست کرناٹکا کے علاوہ دوسری ریاستوں سے بھی زائرین آیا کرتے ہیں اس درگاہ میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندو بھائی بھی بہت ہی عقیدت مند سے آیا کرتے ہیں ان سب کو دیکھتے ہوئے ریاستی وقف بورڈ کو چاہئے کہ مرغ ملہ درگاہ کی ترقی کے لئے زیادہ توجہ دی جائے۔۔اس موقع پر جنتادل (ایس) سابق کونسلرغوث پاشاہ پٹیل اشوت نارائن ریڈی شرنیواس ریڈی نرسمہ ریڈی سمیع اللہ خان طیب پاشاہ وغیرہ موجود رہے۔


Share: