چنئی، یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ساکت مائیننی کی قیادت میں ہندوستان کے سرکردہ سنگل کھلاڑی کل سے یہاں شروع ہو رہے اے ٹی پی چنئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپناریکارڈبہترکرنے کی کوشش کریں گے جس میں وہ دنیا کے چھٹے نمبر کے مارن سلچ سمیت ٹینس کے کچھ بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کریں گے۔تین بار کے فاتح اسٹینس لاس واورنکا کی غیر موجودگی کے باوجود کافی بڑے کھلاڑی اس میں حصہ لیں گے جس کے سنگل ڈرا میں ٹاپ 50کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جس میں سلچ کا 2016کا سال شانداررہاہے ، ان کے ساتھی اور گزشتہ سال فائنل میں پہنچے بورنا کورچ، اسپین کے روبرٹا باتستا ایگو ٹ اور ایلبرٹ راموس ونولاس بھی شامل ہیں جس سے نوجوان ہندوستانیوں پر اپنی موجودگی درج کرانے کا دارومدار ہو گا ۔مائیننی اور مقامی کھلاڑی رام کمار رام ناتھن ٹور پر اپنا اثر چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن انہوں نے زیادہ تر چیلنجر سطح پر ہی کھیلا ہے ۔دونوں کو اہم ڈرا میں وائلڈ کارڈ سے داخلہ ملا ہے اور انہیں اس کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کے پاس یہ واحد اے ٹی پی250ٹورنامنٹ ہے۔29سالہ مائنینی نے گزشتہ سال امریکی اوپن کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن انہیں اپنی فٹنس پردھیان دے کر اے ٹی پی 250کی سطح پر مسلسل بہترین کھیلنے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کے نمبر ایک سنگل کھلاڑی مائیننی کاسامناروس مے مکھیل یوجنی(دنیا کے 57ویں درجہ بندی کے کھلاڑی)سے ہوگا۔