ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چتردرگہ میں ملک یونین کا منیجنگ ڈائرکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

چتردرگہ میں ملک یونین کا منیجنگ ڈائرکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Thu, 29 Dec 2016 03:36:35    S.O. News Service

بنگلور28 دسمبر (ایس او نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے افسروں نے شکایت کنندہ سے رشوت قبول کرتے ہوئے شیموگہ، داونگیرے اور چترادرگہ اضلاع کے ملک یونین کوآپریٹیو لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر کے سوامی کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

یہاں جاری کردہ اپنے ریلیز میں اے سی بی نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی کو شکایت کنندہ کا نام نکالنے کیلئے طلب کردہ 50ہزار روپے کی آخری قسط 15ہزار روپے قبول کرتے ہوئے پکڑا گیا۔شکایت کنندہ فوجداری معاملہ کے سلسلہ میں محکمہ جاتی جانچ کا سامنا کررہا تھا۔محکمہ جاتی جانچ کے سبب چوں کہ اس کی ترقی روک دی گئی تھی ' شکایت کنندہ چترادرگہ ملک یونین کے ٹکنیکل افسرڈاکٹر سوامی سے رجوع ہوا تاکہ اس کا نام نکالا جائے اور ترقی پاسکے،تاہم اس کیلئے سوامی نے 50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ تاہم پہلی قسط کے طور پر اس نے 35ہزار روپے قبول کئے اور وہ شکایت کنندہ کانام نکالنے کیلئے بقیہ 15ہزار روپے قبول کرتا ہوا پکڑا گیا۔سوامی کے خلاف انسداد رشوت قانون 1988کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔


Share: