ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / چارہ گھوٹالے میں لالو یادو نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں گواہی درج نہیں کرائی

چارہ گھوٹالے میں لالو یادو نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں گواہی درج نہیں کرائی

Fri, 11 Aug 2017 00:34:28    S.O. News Service

رانچی:10/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادونے چارہ گھوٹالے سے منسلک دیوگھر خزانہ سے گھپلاکرکے فاضل رقم نکالنے کے معاملے میں آج یہاں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں یہ کہہ کراپنے گواہوں کی گواہی کرانے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے ہائی کورٹ کی طرف سے عدالت کو بدلنے درخواست کی ہے، لہذا اس کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہئے۔لالو پرساد یادو کے وکیل پربھات کمار نے بتایا کہ آر جے ڈی سربراہ کی آج صبح دیوگھر خزانہ سے غیر قانونی نکالنے کے معاملے سے منسلک چارہ گھوٹالے کے معاملے میں سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی عدالت میں پیشی ہوئی۔عدالت میں لالو پرساد نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے اس عدالت میں بھروسہ نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے اس واقعہ کو بدلنے کی درخواست کی ہے، چنانچہ اس معاملے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک انہیں اپنے گواہوں کی گواہی نہیں کرنے کی اجازت دی جائے۔لالو پرساد یادو نے ہائی کورٹ میں داخل اپنی درخواست میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج شیو پال سنگھ کا برتاؤ ان کے اور ان کے گواہوں کے ساتھ مناسب نہیں ہے اور وہ ان کے خلاف تعصب کا شکار ہیں لہٰذا ان کے معاملہ کو کسی دیگر عدالت میں منتقل کر دیا جائے جس سے ان کے ساتھ انصاف ہو سکے۔


Share: