ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پٹیالہ ہاؤس سے ششی تھرور کی عبوری ضمانت منظور

پٹیالہ ہاؤس سے ششی تھرور کی عبوری ضمانت منظور

Thu, 05 Jul 2018 23:05:45    S.O. News Service

نئی دہلی:05/جولائی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سنندا پشکر کی موت سے متعلق کیس میں ششی تھرور کو آج بڑی راحت ملی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ایک لاکھ کے مچلکہ پر ان کی عبوری ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔ دہلی پولس نے ششی تھرور کی عبوری ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے نامنظور کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ششی تھرور پر منڈلا رہا گرفتاری کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ششی تھرور عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ واضح رہے کہ ششی تھرور نے منگل کے روز عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی تھی جس پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔


Share: