ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول پمپ 500اور 1000کے پرانے نوٹ نہیں لے رہے ہیں؛ حکومت نے کہا، ’ٹویٹ کریں، ہم مدد کریں گے‘

پٹرول پمپ 500اور 1000کے پرانے نوٹ نہیں لے رہے ہیں؛ حکومت نے کہا، ’ٹویٹ کریں، ہم مدد کریں گے‘

Thu, 10 Nov 2016 04:29:04    S.O. News Service

نئی دہلی،9نومبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب کے بعد 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں پر پابندی کی وجہ سے بدھ کو گیس اسٹیشنوں میں کشمکش کی صورتحال رہی۔کچھ خوردہ فروشوں نے بڑے نوٹ کو قبول کرنے سے انکارکر دیاجبکہ بینکوں کے اے ٹی ایم بند رہے۔ منگل آدھی رات سے 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹ لین دین سے باہرہوگئے۔ان نوٹوں کو اب بینک واپس لیں گے۔حکومت اب 500 اور 2000 کے نئے نوٹ جاری کرنے جا رہی ہے۔کچھ اقتصادی ماہرین نے پرانے نوٹوں کو واپس لینے کے فیصلے کو مؤثر ثابت ہونے والا فیصلہ بتایا جبکہ دیگر کی رائے میں بڑے پیمانے پردیہی معیشت والے ملک میں اس فیصلے کے کارگر ثابت ہونے میں شبہ ہے۔کالم نگار سوامیناتھن ایئر نے ایک نیوز چینل سے بات چیت میں کہ غریبوں سے لے کر امیروں تک، زندگی سب کے لئے مشکلات بھری ہونے والی ہے۔اس بات کے معنیٰ نہیں کہ انہوں نے اپنی جائیداد کا اعلان کیا ہو یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک دیہی معیشت کی بات ہے تو اس کی خریداری صلاحیت میں کافی کمی آ سکتی ہے۔سرکاری کمپنیوں کی جانب سے چلنے والے پٹرول اسٹیشنوں کو بڑے نوٹوں کو قبول نہ کرنے لیے سزا دی جائے گی۔حکومت نے جمعہ کی رات تک انہیں پرانے نوٹ کو قبول کرنے کا حکم دیاہے۔وزیر پٹرولیم دھرمیندرپردھان نے کہا کہ اگر کوئی گیس پٹرول اسٹیشن قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو اس کی شکایت وہ ان سے ٹویٹرپرکرسکتے ہیں۔دریں اثنا، بدھ کو بینکوں کے اے ٹی ایم بند رہے۔جمعرات کو بھی ان کے بند رہنے کا امکان ہے کیونکہ بینک، بڑے پیمانے پر پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لئے ان کے پاس پہنچنے والے لوگوں کے لئے تیاری میں مصروف تھے۔
 


Share: