حیدرآباد، 8 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جیون جو ت سنگھ کی 82گیند وں میں 69رنوں کی اننگ کی بدولت پنجاب نے رنجی ٹرافی گروپ اے کے میچ میں آج یہاں اتر پردیش کو سات وکٹ سے شکست دے کر 6 پوائنٹس حاصل کرلیا ۔اتر پردیش کے 112رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب نے دن کا آغاز 2 وکٹ پر 61رنوں سے کیا اور کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز جیون جو ت سنگھ کی 18ویں فرسٹ کلاس نصف سنچری کی مدد سے جیت درج کی۔جیون جو ت نے اپنی اننگ کے دوران 10چوکے مارے۔جیون جو ت اننگ کے 28ویں اوور میں پویلین لوٹے جبکہ ٹیم کو جیت کے لیے صرف چار رنوں کی ضرورت تھی ۔کل کے ایک اور ناٹ آؤٹ بلے باز اودے کول(9)نے چوکا لگاکر پنجاب کو جیت دلائی۔پانچ میچوں میں دو جیت کے بعد پنجاب گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔