ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب الیکشن:اکالی دل کا مینی فیسٹو جاری، گھی، چینی، اسٹو سے لے کر مفت پریشر کوکر تک کا وعدہ

پنجاب الیکشن:اکالی دل کا مینی فیسٹو جاری، گھی، چینی، اسٹو سے لے کر مفت پریشر کوکر تک کا وعدہ

Tue, 24 Jan 2017 22:40:24    S.O. News Service

چندی گڑھ، 24/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے اکالی دل نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔منشور میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، وہیں چھوٹے کسانوں کا قرض معاف کرنے، تمام شہروں کو 4-6لین ایکسپریس وے سے جوڑنے  سمیت کئی وعدے کئے گئے ہیں۔منشور جاری کرتے وقت پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے کانگریس اور کیجریوال پر جم کرحملہ بولتے ہوئے ان پر ٹھگ اور جھوٹا ہونے کا الزام لگایا۔ساتھ ہی کہا کہ وہ پنجاب کے لیے صحیح نہیں ہیں۔ادھر، اکالی دل کامنشور جاری ہوتے ہی کانگریس حملہ آور رخ میں آ گئی اور اکالیوں کے منشور کو اپنے منشور کی نقل بتایاہے۔
 


Share: