ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پرانے ووڈافون سِم کو 4جی میں تبدیل کرنے پر آفر

پرانے ووڈافون سِم کو 4جی میں تبدیل کرنے پر آفر

Thu, 12 Jul 2018 22:03:57    S.O. News Service

پٹنہ:12/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی سرفہرست ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کنندہ ووڈافون انڈیا نے آج اعلان کیا ہے کہ بہار اور جھارکھنڈ سرکل کے صارفین اب اپنے موجودہ سم کوVodafone 4Gسم میں اپ گریڈ کرنے پر 4 جی بی مفت ڈیٹا کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ آفر علاقے میں ووڈافون کے ان تمام صارفین کے لئے دستیاب ہے جن کے پاس 4 جی انیبلڈ اسمارٹ فون ہے اور جو اپنے سم کو 4 جی سم میں اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ووڈافون کے 4 جی سم بہار اور جھارکھنڈ سرکل کے تمام ووڈافون اسٹورس، ووڈافون منی اسٹورس اور ملٹی برانڈ آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔اپ گریڈ کے بعد، ووڈافون کے پری پیڈصارفین 4 جی بی مفت4 جی ڈیٹاکے ون ٹائم کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس مفت 4 جی ڈیٹا کا فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو اپنا ریڈی4G تیار سم 4Gانیبلڈ ہینڈ سیٹ پر ہی استعمال کرنا ہو گا۔ نئےVodafone 4G سم کے ساتھ صارفین 4 جی مفت ڈیٹا کے ساتھ بغیر رکاوٹ کے موبائل انٹرنیٹ کا فائدہ بھی اٹھا سکیں گے، جو سم ایکسچینج کے 24 گھنٹے کے اندر صارفین کے ڈیٹا بیلینس میں جُڑ جائے گا۔ووڈافون انڈیا میں بہار اور جھارکھنڈ کے بزنس ہیڈ راج شیکھر میٹگڈ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، ووڈافون اس علاقے کے 10 ملین صارفین کے لئے پسندیدہ ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کنندہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کے لیے ڈیٹا اسٹرانگ نیٹ ورک پر4 جی بی مفت ڈیٹا کا بھی آفر لے کر آئے ہیں تاکہ وہ ہماری بے جوڑ موبائل انٹرنیٹ سروسز کا فائدہ اٹھا سکیں۔ 


Share: