نئی دہلی،25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آپ نے میدان پر کھلاڑیوں کے درمیان جدوجہد تو کئی بار دیکھی ہوگی۔شائقین کو آپس میں بھڑتے بھی کئی بار دیکھا ہوگا لیکن اس سے پہلے شاید ہی آپ نے کبھی دیکھا ہو کہ کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی میں شائقین بھی شامل ہو گئے۔ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔یہ واقعہ ہے پاکستان میں ہوئے ایک کبڈی میچ دوران کاجس ویڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو پاکستان کے 24نیوز چینل نے پوسٹ کی اور اس میں فیصل آباد میں ہوئے ایک کبڈی میچ میں زبردست جنگ ہو گئی۔کبڈی فیصل آباد میں کافی مشہور ہے اور اسی وجہ سے میچ دیکھنے وہاں کافی ناظرین آئے ہوئے تھے۔نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ شہزادحنیف اور غلام عباس گروپ کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔آغاز میں کھلاڑیوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔تاہم جیسے 2کھیل آگے بڑھتا گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی گئی اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا،جنگ کے درمیان میں ناظرین نے بھی دخل دیا اور یہ بہت بڑا معاملہ بن گیا،کچھ ہی دیر میں میچ منسوخ کر دیا گیام تاکہ نقصان نہ ہو سکے۔پاکستان کا پنجاب پراونس سرکل اسٹائل کبڈی کے لئے مشہور ہے اور ہزاروں لوگ یہ مقابلے دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔