ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانی کیلئےچنتامنی کے آنور گرام پنچایت کے روبر خالی گھڑے لیکر مکینوں کا احتجاج

پانی کیلئےچنتامنی کے آنور گرام پنچایت کے روبر خالی گھڑے لیکر مکینوں کا احتجاج

Sat, 21 Jan 2017 12:49:39    S.O. News Service

چنتامنی:21 ؍جنوری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)پینے کے پانی کی سربراہی کرنے میں کوتاہی کرنے کے وجہ سے برہم کوڈہلی گاؤں کے مکینوں نے خالی گھڑے لیکر آنور گرام پنچایتی دفتر کو تالا لگا کر زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چکبالاپور ضلع کے چنتامنی تعلقہ میں عوام پانی کیلئے سخت پریشانیوں کا سامنا کرررہے ہیں اورچکبالاپور ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور عوامی نمائندے اس تعلق سے سوتیلا سلوک کررہے ہیں۔ عوام نے  ڈپٹی کمشنر نے الزام لگایا کہ وہ چنتامنی تعلقہ کو ٹینکروں سے پانی فراہم کرنے کیلئے فنڈ نہ دیتے ہوئے کوتاہی کررہے ہیں انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنر صرف چند لیڈروں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ا حتجاجیوں نے حکومت مطالبہ کیا کہ وہ  ڈپٹی کمشنر کو فوراََ یہاں سے دوسری جگہ تبادلہ کرے۔  احتجاج کررہے مکینوں نے کہا کہ اس دیہات میں کوئی سیاست دان وقت پر کام نہیں کرپارہے ہیں اس علاقہ کے عوام کے مطابق یہاں کم از کم سات ماہ سے عوام پانی نہ ہونے سے سخت پریشان ہیں۔اور گاؤں کے عوام کو دور دراز سے علاقوں سے کنویں اور بورویل سے پانی فی مٹکہ پانچ تا چھ روپئے دیکر خریدنا پڑ رہا ہے ۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی بل کلکٹرموقع واردات پر پہنچے، مگر اس موقع پر احتجاجیوں نےبل کلکٹر پر حملہ کرنے کی کوشش کی، مگر پھر گرام پنچایتصدر ناگ رتنما نارائن سوامی سمیت دیگر ممبران نے احتجاجیوں کو دلاسہ دلایا اور کہا کہ آج ہی سے کوڈ ہلی اور آس پاس کے دیہاتوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کیا جائیگاجس کے بعد احتجاج کوختم کیا گیا ۔


Share: