ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا عمل آسان ہوا 

پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا عمل آسان ہوا 

Mon, 12 Dec 2016 11:03:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )حکومت نے سفرکے دستاویزات جاری کرنے سے متعلق خدمات کو آسان بنا دیا ہے جس کے ساتھ ہی موجودہ پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش کو تبد یل کروانا آسان ہو گیا ہے۔موجودہ قانون میں تبدیلی کرکے حکومت نے ڈیجیٹل کی شکل میں دستخط والے شادی اور برتھ سرٹیفکیٹ کو شادی اور پیدائش کے قانونی دستاویزات کے طور پرمنظوری بھی دے دی ہے۔نئی گائڈ لائن میں پاسپورٹ جاری کرنے والے افسران(پی آئی اے)کو ہر اس درخواست گزار کی درخواست پر غور کرنے کا حق دیا گیا ہے جو تاریخ پیدائش میں تبدیلی کروانا چاہتا ہے، چاہے پاسپورٹ جاری ہوئے کتنا بھی وقت کیوں نہ ہو گیا ہو۔اس سے پہلے کی گائڈ لائن کے تحت تاریخ پیدائش میں تبدیلی پاسپورٹ جاری کرنے کے پانچ سال کے اندر ہی کروائی جا سکتی تھی ،یہ پورا عمل بہت طویل اور پیچیدہ تھا اور اس میں بہت سارے کاغذی کام کرنے ہوتے تھے ۔درخواست گزار کی طرف سے جمع کئے گئے دستاویزات کی بنیاد پر پی آئی اے کے مطمئن ہونے پر متعلقہ افسر نئی تاریخ پیدائش والے پاسپورٹ جاری کر سکتے ہیں۔چیف پاسپورٹ افسر ارون کے چٹرجی نے میڈیا کو بتایاکہ معاملے کی صداقت کو دیکھتے ہوئے افسر نئے پاسپورٹ جاری کر سکتے ہیں۔پاسپورٹ وزارت خارجہ جاری کرتا ہے، وزارت پاسپورٹ جاری کرنے والے حکام کو ڈیجیٹل دستخط والے میریج سرٹیفکیٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ کو بالترتیب شادی اور پیدائش کے قانونی ثبوت کے طور قبول کرنے کے لیے ہدایات پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔


Share: