ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیپو سلطان ایک نیک بہادر اور انصاف پسند حکمران تھے: امام مرغوب الرحمن

ٹیپو سلطان ایک نیک بہادر اور انصاف پسند حکمران تھے: امام مرغوب الرحمن

Fri, 11 Nov 2016 15:44:04    S.O. News Service

شرنیواسپور11؍ نومبر(ایس او نیوز ؍شبیر احمد) ٹیپو سلطان کی تاریخ بہت شاندار ہے لیکن اسلام دشمن عناصر اسے غلط ڈھنگ سے پیش کرتے ہیں ٹیپو سلطان ایک نیک بہادر اور انصاف پسند حکمران تھے ان کے شہادت کے بعد سے ہی ملک میں انگریزوں کے خلاف لڑنے اور آزادی پانے کا جذبہ پروان چڑھا ورنہ دیگر انگریزوں کے آگے گھٹنے ٹیک چکے تھے انہوں نے کہا ٹیپو سلطان نے ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنے بچوں کو رہن رکھایہ بات شرنیواس پور جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا مر غوب الرحمن صاحب نے کیا ۔گذشتہ روز شہر تعلقہ انتظامیہ و قومی تہوار سمیتی کے زیر اہتمام تعلقہ آفس کے پاس منعقدہ ٹیپو جینتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سلطان کے دور حکومت میں عوام بہت خوش حال تھے اور عوام کی معاشی حالت سدھارنے کے لئے میسور و ریشم کی صنعت کا اڈہ بنایا جہاں ریشم کی ساڑیاں ملتی ہیں سلطان کے دور حکومت میں ہند مسلم یکتا کی جو مثال ٹیپو نے پیش کی اس کو ہمیشہ برقرار رکھیں سلطان کے دور حکومت میں ہندو مسلم اتحاد بے مثال تھی آپ ہندؤں اور مسلمانوں میں کبھی بھی بھید بھاؤ نہیں کیا اپنے مذہبی عقائد کو کسی پر نہیں تھوپا آج کل تعصب کی آنکھ رکھنے والے سلطان کی مذہبی پالیسی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہیں ستم یہ ہے کہ جو حکمرماں اپنے بچوں کو یرغمال میں دے کر ملک کی حفاظت کرے اس پر طرح طرح کے اعتراضات گڑھتے ہیں اگر کوئی سلطان کی وسیع القلبی ،رواداری او فرض شناسی کو جاننا چاہتا ہے تو وہ شرنیگیری کے ان ریکارڈ اور محفوطات کا مطالبہ کرے ۔ بعد بی ای او راگھویندا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحصیلدار وائی ۔روی تعلقہ پنچایتی صدر سگنا بلدیہ صدر ارون جگدیش ای او نارائن سوامی سی پی آئی ویکنٹ رونپا جاوید انصری اعجاز پاشاہ نور اللہ خان محبوب شریف مختیار احمد افتخار انیس احمد عبدالستار الیاس پاشاہ بلاک کانگریس صدر آکبر شریف محمد علی سمیت کئی لوگ موجود رہے۔


Share: