ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹمکور میں اعلیٰ ذات کی لڑکی سے بات کرنے پر دلت لڑکے کے ساتھ غیر انسانی سلوک

ٹمکور میں اعلیٰ ذات کی لڑکی سے بات کرنے پر دلت لڑکے کے ساتھ غیر انسانی سلوک

Fri, 20 Jan 2017 00:22:17    S.O. News Service

ٹمکور 19/جنوری (ایس او نیوز)ایک اعلیٰ ذات کی لڑکی کے ساتھ بات کرنے کے جرم میں دلت لڑکے کو ننگا کرکے چپل کا ہار پہنانے اور بری طرح پیٹائی کرنے کا  واقعہ ٹمکور کے گُبّی میں پیش آیا ہے۔

 اعلیٰ ذات والوں کے ہاتھوں اس طرح غیر انسانی سلوک کا شکار ہونے والے نوجوان کا نام ابھیشک بتایا جاتا ہے جو گبی کا رہنے والا ہے۔پیشے سے وہ پینٹر ہے۔ اب وہ سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ابھیشیک کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے اس حملے کے لئے دس افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔جن میں سے پرکاش،ماروتی اور رمیش نامی تین ملزموں کو پولیس نے گرفتار کیاہے۔بقیہ ملزمین کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ڈی وائی ایس پی چیدا نند سوامی اور دیگر پولیس افسران نے موقعہ واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

خیال رہے کہ واقعے کے فوری بعددلتوں کی مختلف تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیا تھا اور دلت نوجوان کی بے عزتی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


Share: