ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دھمکی

ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دھمکی

Mon, 03 Apr 2017 21:28:46    S.O. News Service

نیویارک،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس ملک کے خلاف تنہا ہی اقدامات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اگر چین پیونگ یانگ کے ساتھ مسائل حل کرنے کے قابل نہیں ہے تو پھر امریکا کو مداخلت کرنا پڑے گی۔ وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی موجودہ مدت صدارت پوری ہونے سے قبل شمالی کوریا جوہری ہتھیار لے جانے والے ایسے میزائل تیار کر لے گا، جو شاید امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہوں گے۔ ٹرمپ اسی ہفتے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
 


Share: