ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کی باتیں ان کے حجم سے بڑی ہوتی ہیں:ایرانی چیف آف اسٹاف

ٹرمپ کی باتیں ان کے حجم سے بڑی ہوتی ہیں:ایرانی چیف آف اسٹاف

Sat, 12 Nov 2016 10:51:33    S.O. News Service

لندن11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور ایران کے حوالے سے ان کے وعدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے حجم سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں جیسا کہ انہوں نے خلیج میں امریکی میرینوں کے قیدی بنائے جانے کے موقع پر کہا تھا کہ اگر یہ واقعہ ان کے زمانے میں ہوتا تو وہ کسی دوسری صورت سے نمٹتے۔ایک دوسرے سیاق میں باقری نے انکشاف کیا کہ ایران نے شام کے شہر حلب میں اس ساخت کے راکٹ تیار کیے ہیں جن سے حزب اللہ نے2006میں اسرائیل کے خلاف اپنی جنگ میں بھی استفادہ کیا تھا۔باقری نے اس امر کی تصدیق کی کہ ایرانی فوجی اہلکاراس وقت شام میں تہران نواز ملیشیاؤں کی قیادت کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی مرشد علی خامنہ ای کے نزدیک شمار کی جانے والی ویب سائٹ’’جوان آن لائن‘‘نے امریکا میں ایرانی لوبی(نایاک)کی جانب سے پیش کی گئی ان معلومات اور رپورٹوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن میں صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی کامیابی کو حتمی قرار دیا گیا تھا۔ ویب سائٹ کے مطابق اس امر کے سبب ایرانی وزارت خارجہ اپنی تمام ترامیدیں ڈیموکریٹک امیدوار کی جیت سے لگا بیٹھی تھی۔جوان آن لائن کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ روسی حکومت (جس نے ٹرمپ کی کامیابی پر بازی لگائی تھی)کے برعکس ہارے ہوئے گھوڑے پر بازی لگا بیٹھی۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ 2015میں چھ بڑے ممالک اور تہران کے درمیان طے پائے جانے والے نیوکلیئرمعاہدے کو پھاڑ ڈالیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے رویے کی حدت میں کمی لاتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کی شقوں پر عمل درامد کی کڑی نگرانی کریں گے تاکہ اسے برے معاہدے سے ایک اچھے معاہدے میں تبدیل کیا جا سکے۔


Share: